LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی

موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ

Web Desk

14 November 2026

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ موت کی دھمکیاں انہیں ہرگز خوفزدہ نہیں کر سکتیں، ایران پر اقتصادی دباؤ بدستور برقرار رکھا جائے گا اور امریکا اب ایران تنازع سے نکل کر آگے بڑھے گا۔

واشنگٹن میں اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ملنے والی موت کی دھمکیاں ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے معروف امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ کا پتا شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا۔

ایران کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ سخت پابندیوں کے باعث ایران کی معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور ان کے خیال میں آنے والے دنوں میں ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں مہنگائی کی شرح 200 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کے ساتھ کسی نئے معاہدے کو ضروری نہیں سمجھتے، اس لیے ایران پر معاشی اور سفارتی دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے خطے میں بحری تجارت کے حوالے سے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت اب مکمل طور پر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال ہو چکی ہے، اور امریکا اس تنازع کو پیچھے چھوڑ کر اپنے دیگر ترجیحی امور کی جانب آگے بڑھے گا۔