موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
Web Desk
14 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ایک اہم قانونی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، جہاں سپیشل جج سنٹرل ون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرم طارق محمود کو مجموعی طور پر 10 سال قیدِ بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مجرم طارق محمود نے دو نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر یورپی ملک اسپین بھجوانے کا جھانسہ دے کر متاثرہ خاندان سے 80 لاکھ روپے کی بھاری رقم وصول کی تھی، تاہم اس خطرناک سفر کے دوران پیش آنے والے موریطانیہ کشتی حادثے میں متاثرہ خاندان کا بیٹا اور بھتیجا دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔
عدالت نے ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق محمود کو ایمیگریشن آرڈیننس کی دفعہ 22 بی کے تحت 10 سال قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 17 ٹو بی کے تحت 4 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ پریوینشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو حکم دیا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کے ورثاء مصباح بی بی اور محمد جعفر کو 10، 10 لاکھ روپے بطورِ ہرجانہ بھی ادا کرے۔
عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجرم کی تمام سزائیں بیک وقت نافذ العمل ہوں گی، جبکہ جرمانے اور ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ
14 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں
14 November 2026
پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم
14 November 2026
محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
14 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
14 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
14 November 2026
شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار
14 November 2026
موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ
14 November 2026