محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
Web Desk
14 November 2026
محکمہ صحت پنجاب نے انتظامی بہتری اور طبی سہولیات کی فراہمی کو مؤثر بنانے کے لیے صوبے بھر کے متعدد بڑے سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت کئی افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جبکہ بعض ایم ایس کو عہدوں سے ہٹا کر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے اہم ہسپتالوں میں کی گئی تعیناتیوں کے تحت ڈاکٹر ذیشان حیدر کو ریگولر بنیادوں پر ایم ایس جناح ہسپتال لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر فرح انعام کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور، ڈاکٹر محمد شہباز کو میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لاہور اور ڈاکٹر عافیہ زیب کو پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور کا نیا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر ثمرہ زہرہ کو ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر ظلِ ہما کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا نیا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر کاشف بشیر چوہدری کو نیا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ اور نارووال میں کی گئی تعیناتیوں کے تحت ڈاکٹر عامر محمد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ساحر کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور ڈاکٹر انیل کمار کو گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں ڈاکٹر سعود افضل کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر محمد کاشف شہزاد ورک کو نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر ہارون طاہر کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میانوالی کا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کے مطابق ڈاکٹر عبدالقادر خان کو نشتر ہسپتال ملتان کا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر صائمہ بتول سومرہ کو ٹرشری کیئر ہسپتال نشتر ٹو ملتان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں ڈاکٹر ریاض احمد کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر فرحان خان کو نیا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ڈاکٹر عبدالرحمان کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ کو نیا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا کو حب اینڈ سپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر (رحیم یار خان) کا ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر محمد عمران خان کو نیا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر فیصل وحید کی جگہ ڈاکٹر زاہد احمد کو نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
14 November 2026
چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ
14 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں
14 November 2026
پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم
14 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
14 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
14 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
14 November 2026
شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار
14 November 2026