امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم
Web Desk
14 November 2026
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے متعدد ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی خرابی اور ’غیر معمولی حالات‘ کے باعث نافذ کیا گیا ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم کرتے ہوئے امریکا بھر کی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں، تاہم ہزاروں پروازیں متاثر ہونے کے باعث ایئرپورٹس پر بدستور شدید افراتفری اور تعطل برقرار ہے۔ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایل اے ایکس) پر پھنسے مسافروں نے عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پابندی اٹھائے جانے کے باوجود صورتحال معمول پر نہیں آ سکی؛ ایل سلواڈور سے آکلینڈ جانے والی مسافر پیٹریشیا لیمس نے بتایا کہ شدید بارش کے باعث ان کی پرواز کا رخ لاس اینجلس موڑا گیا جہاں وہ پروازوں کی منسوخی کے باعث پھنس کر رہ گئی ہیں اور ایئر لائن عملے نے انہیں اگلی پرواز کی معلومات کے لیے چھ گھنٹے انتظار کرنے کا کہا ہے۔ اسی طرح لندن کے راستے روم جانے والی مسافر کارلوٹا اور دیگر متعدد مسافر بھی اپنی پروازوں کی منسوخی کے خدشے اور بروقت معلومات کی عدم دستیابی کے باعث شدید ذہنی دباؤ اور بے یقینی کا شکار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان
15 November 2026
خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف
15 November 2026
بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ
15 November 2026
شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا
15 November 2026
ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید
15 November 2026
پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال
15 November 2026
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
15 November 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
15 November 2026