LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے

ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

Web Desk

14 November 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارتِ خارجہ میں ایک اہم اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2027ء کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے اہم کثیرالجہتی بین الاقوامی اجلاسوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں آئندہ برس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس (سربراہانِ مملکت) کے اجلاس کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سفارتی ترجیحات، علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور خطے میں روابط (ریجنل کنیکٹیویٹی) کے فروغ سے متعلق کلیدی امور بھی زیرِ بحث آئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ان مجوزہ بین الاقوامی اجلاسوں کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے آپس میں قریبی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اہم اجلاسوں کی جامع اور ٹھوس تیاریوں کے ذریعے خطے کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور کثیرالجہتی تنظیموں سمیت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے سفارتی و معاشی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں بھرپور مدد ملے گی۔