شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار
Web Desk
14 November 2026
شالیمار ایکسپریس کے انجن میں دو خواجہ سراؤں کے سفر کی وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دینے کا ریلوے ترجمان کا ابتدائی دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے، جبکہ واقعے کا باضابطہ مقدمہ درج کر کے ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور دونوں خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے چار روز بعد مقدمے کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن سے تصدیق ہوئی ہے کہ انجن میں سفر کا یہ واقعہ حقیقت پر مبنی تھا۔ ریلوے پولیس میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ واقعہ 4 اور 5 نومبر کی درمیانی شب ساہیوال سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس میں پیش آیا، جہاں ٹرین ڈرائیور امتیاز اور اسسٹنٹ ڈرائیور ثقلین حیدر نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو خواجہ سراؤں کو لوکوموٹیو انجن میں سوار کروایا۔
مقدمے کے اندراج میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کے انجن نمبر 9016 میں دونوں خواجہ سراؤں نے ساہیوال سے رائیونڈ تک کا سفر طے کیا۔ دورانِ سفر خواجہ سرا علی احمد عرف حانیہ اسسٹنٹ ڈرائیور کی مخصوص نشست پر بیٹھے رہے، جبکہ دوسرے خواجہ سرا محمد علی عرف علی جان نے انجن کے اندر سفر کی ویڈیو ریکارڈ کی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مزید برآں، مذکورہ خواجہ سراؤں کی جانب سے یوسف والا ریلوے سٹیشن پر بنائی گئی ایک اور ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حساس نوعیت کے ریلوے انجن میں غیر متعلقہ افراد کو سوار کر کے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے نہ صرف ریلوے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی بلکہ ٹرین میں سوار سینکڑوں مسافروں کی جان و مال کو بھی خطرے میں ڈالا۔ اس واقعے پر مقدمہ نمبر 123/26 درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان ریلوے ایکٹ کی دفعات 101، 113 اور 120 جبکہ تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعات 34 اور 500 شامل کی گئی ہیں۔
کارروائی کے دوران ریلوے پولیس نے ٹرین ڈرائیور امتیاز، اسسٹنٹ ڈرائیور ثقلین حیدر اور دونوں خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قبل ازیں ریلوے ترجمان نے مؤقف اپنایا تھا کہ وائرل ویڈیو میں ردوبدل کر کے اسے تیار کیا گیا ہے اور ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا، تاہم ایف آئی آر کے مندرجات اور گرفتاریوں نے ترجمان کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش متعلقہ تفتیشی افسر کے سپرد کر دی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026