LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی

صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

Web Desk

14 November 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تب بھی اس معاملے کو حتمی طور پر طے پارلیمنٹ ہی نے کرنا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کی جانب سے ملاقات کے بعد کی جانے والی سیاسی گفتگو آئندہ ملاقاتوں کے سلسلے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، تاہم ان کا آئندہ رویہ کیا ہوتا ہے یہ آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ملاقات کے بعد باہر آ کر سیاسی گفتگو کی ہے، جو قانون و ضوابط کے خلاف اور اگلی ملاقات کے انعقاد میں رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کی کال دی ہوئی تھی، جس پر انہیں افہام و تفہیم سے سمجھانے کی کوشش کی گئی اور حکومت کی جانب سے ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی کی بنیادی وجہ ہی یہی تھی کہ متعلقہ افراد ان ملاقاتوں کو خالصتاً سیاسی مقاصد اور بیانیہ سازی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور ریفرنڈم کی تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے سوال اٹھایا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کرانا ہے؟ ظاہری بات ہے کہ یہ اختیار پارلیمنٹ ہی کے پاس ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش ہی نہیں ہوا۔ رانا ثنا اللہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ اگر اس معاملے پر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو آئینی طور پر معاملہ طے پارلیمنٹ ہی نے کرنا ہے، اور جب یہ معاملہ ایوان میں آئے گا تو حکومت کی جانب سے باقاعدہ پالیسی بیان دیا جائے گا اور اس پر تفصیلی پارلیمانی بحث ہوگی۔