LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی، تشدد کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے خاتون ہلاک، دو زخمی روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے: ترجمان کریملن روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ

Web Desk

14 November 2026

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کو بروقت نمٹانے اور عدالتی امور میں تیزی لانے کے لیے صوبائی ہائیکورٹس کے تین ججز کو عدالتِ عظمیٰ میں بطور قائم مقام (ایڈہاک/ایکٹنگ) جج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جن میں لاہور ہائیکورٹ کے دو جبکہ پشاور ہائیکورٹ کا ایک جج شامل ہے۔

سپریم کورٹ کے باخبر ذرائع کے مطابق مجوزہ تعیناتیوں کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سید شہباز رضوی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اہم معاملے پر باضابطہ غور و خوض اور حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کا اجلاس رواں ماہ ہی بلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی منظور شدہ کل آسامیوں کی تعداد 34 ہے، تاہم جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالتِ عظمیٰ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو چکی ہے۔ ججز کی اس نمایاں کمی کے باعث عدالتِ عظمیٰ پر مقدمات کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور سائلین کے زیرِ التوا مقدمات کو بروقت نمٹانے میں شدید انتظامی و عدالتی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اس صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہائیکورٹس سے تین تجربہ کار ججز کو سپریم کورٹ میں بطور قائم مقام جج تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی مشاورتی سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ کے ججز کو عشائیے پر مدعو کر چکے ہیں، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تعینات ججز اور ملتان بینچ کے سربراہ جسٹس سید شہباز رضوی کو بھی عشائیے پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس عشائیے میں جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ سمیت دیگر معزز ججز بھی شریک تھے، جبکہ مجوزہ تقرریوں کے حوالے سے حتمی پیش رفت جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔