LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز کل سے، کولمبو میں وارم اپ میچ

Web Desk

3 February 2026

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز کل سے ہوگا۔ قومی ٹیم کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ کھلاڑی آج آرام کریں گے۔ گرین شرٹس گزشتہ روز سری لنکا کے دارالحکومت پہنچے تھے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان گروپ اے میں ہے، جس میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کرے گی، جب کہ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف شیڈول ہے۔ ابتدائی طور پر 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم حکومتی اعلان کے بعد پاکستان ٹیم یہ میچ نہیں کھیلے گی۔

گروپ اے میں پاکستان کا آخری میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف شیڈول ہے۔ اس طرح گرین شرٹس کی نظر ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی پر مرکوز ہوگی۔