LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 1232 ارب روپے ڈوب گئے

Web Desk

7 March 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 ہزار 566 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 6.3 فیصد تنزلی کے ساتھ ہفتے کے اختتام پر 157,496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس پورے ہفتے کے دوران 10 ہزار 218 پوائنٹس کے بینڈ میں ٹریڈ کرتا رہا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 161,476 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 151,258 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور مجموعی طور پر تقریباً 1 ہزار 232 ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈوب گئی۔ اسی دوران مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور یہ 1 ہزار 231 ارب 76 کروڑ روپے کم ہو کر 17 ہزار 698 ارب 43 کروڑ روپے کی سطح پر آ گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم 9.8 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 65 کروڑ 80 لاکھ شیئرز ہو گیا جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 18 فیصد اضافے کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آئندہ رجحان خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور آئندہ آنے والی مانیٹری پالیسی پر منحصر ہوگا۔