LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

Web Desk

5 June 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز، جمعہ کو بھی زبردست تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں مارکیٹ کے آغاز پر ہی انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی انویسٹرز کی جانب سے جارحانہ خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مارکیٹ میں مثبت لہر دوڑ گئی اور انڈیکس نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

سٹاک مارکیٹ کے مینوئل کے مطابق ٹریڈنگ سیشن کے آغاز پر انڈیکس کی صورتحال درج ذیل رہی کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ہی کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 698 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یہ تیزی انڈیکس میں 523 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کا واضح اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

سٹاک مارکیٹ کے ماہرین اور بروکرز کے مطابق، گزشتہ روز سے جاری تیزی کے اس سلسلے کے پیچھے بین الاقوامی سیاسی منظرنامے میں ہونے والی مثبت تبدیلیاں ہیں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت سے متعلق سامنے آنے والی محتاط امید نے مارکیٹ کے ماحول کو سازگار بنایا ہے۔