پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
Web Desk
23 February 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 336 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج کی اس پیش رفت سے مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026