LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

Web Desk

29 April 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی کا غلبہ رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ اگرچہ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 686 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچ گیا تھا، تاہم اچانک شروع ہونے والی فروخت کے دباؤ نے تیزی کو مندی میں بدل دیا۔ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 2,588 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا، جہاں ہانگ کانگ اور چین کے انڈیکس میں بہتری دیکھی گئی، وہیں جاپان اور انڈونیشیا کی مارکیٹس مندی کا شکار رہیں۔