LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

Web Desk

23 June 2026

وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری کے اہم ترین روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے بحال ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا اور خریداری کے رجحان کے باعث انڈیکس بلندی کی طرف گامزن رہا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 934 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 405 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن (پیر) کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی، جہاں انڈیکس 450 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 78 ہزار 471 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے گزشتہ روز کا خسارہ نہ صرف پورا کیا بلکہ انڈیکس مزید بلندی پر چلا گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق، آج قومی اسمبلی میں مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی متوقع منظوری کے باعث سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کا براہِ راست مثبت اثر اسٹاک مارکیٹ کے تجارتی حجم پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔