پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام
Web Desk
17 July 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ (100) انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھایک لاکھ 78 ہزار 694 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، بعد ازاں کچھ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس میں کمی آئی اور پہلا سیشن ۷۴ پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 74 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 198 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔ پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران مارکیٹ میں زبردست کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں، جہاں 14 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ ۷۸ ہزار ۱۲۳ پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026