پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی
Web Desk
8 June 2026
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں مروجہ طور پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ فروخت کے شدید دباؤ کے باعث انڈیکس یکدم نیچے آ گیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار کی سطح پر آ گیا مینوئل ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس بڑی گراوٹ کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور 1 لاکھ 68 ہزار 432 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 478 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق، بجٹ 2026-27 کی آمد اور نئے ٹیکس اقدامات کے مینوئل خدشات کے پیشِ نظر سرمایہ کار اس وقت ‘دیکھو اور انتظار کرو’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں یہ وقتی مندی دیکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026