سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3362 پوائنٹس کی کمی
Web Desk
1 June 2026
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہا۔ ابتدائی مرحلے میں ہی انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس گر کر ایک لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
مارکیٹ میں شروع ہونے والا یہ پینک اور مندی کا رجحان ٹریڈنگ کے دوران مسلسل برقرار رہا۔ خریداروں کی عدم دلچسپی اور فروخت کے شدید دباؤ کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3362 پوائنٹس کی بھاری کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ ایک لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں آج مارکیٹ کریش کرتی ہوئی دکھائی دی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کے برعکس، بین الاقوامی سطح پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کئی بڑی مارکیٹس نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا عالمی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی (KOSPI) انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کی شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تائیوان ایس ای انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ جاپان اور ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹس میں بھی ایک ایک فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔
منفی مارکیٹس (مندی): دوسری جانب خطے کی چند دیگر مارکیٹس جن میں چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں، وہاں کاروباری روز کے دوران معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق مقامی سیاسی و معاشی خدشات اور بجٹ سے قبل سرمایہ کاروں کی محتاط پالیسی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ پر دباؤ بڑھا، جس نے عالمی سطح پر مثبت رجحان کے باوجود انڈیکس کو اڑا کر رکھ دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026