LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے ڈیرے، انڈیکس میں مزید 1085 پوائنٹس کی کمی

Web Desk

28 April 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث مسلسل دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں شدید فروخت کا دباؤ دیکھا گیا اور انڈیکس ایک موقع پر 1000 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 412 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 22 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 59 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 1174 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔