LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 5000 پوائنٹس بڑھ گیا

Web Desk

1 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے اور انخلاء کے اشارے نے پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ) کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 53 ہزار 759 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ 1900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھی، تاہم ٹرمپ کے بیان نے آج مارکیٹ کو مزید مہمیز دی ہے۔ ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی خبروں سے سپلائی چین بحال ہونے اور تیل کی قیمتوں میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے، جس کا براہِ راست فائدہ سرمایہ کاروں کو مل رہا ہے۔

ایشیائی مارکیٹوں کی صورتحال: پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ایشیائی منڈیوں میں بھی تیزی کا رجحان غالب رہا:

جنوبی کوریا (KOSPI): ساڑھے 5 فیصد اضافہ۔

جاپان (Nikkei): تقریباً 5 فیصد اضافہ۔

ہانگ کانگ (Hang Seng): 2 فیصد تیزی۔

چین (Shanghai Composite): ڈیڑھ فیصد اضافہ۔

ملائیشیا (FTSE Bursa): ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔