ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں کپتانوں کا فوٹو شوٹ
Web Desk
17 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تاریخی ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے خوبصورت ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی ہے، جس کے موقع پر تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ دلکش فوٹو شوٹ کروایا۔
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے شرکت کی۔ اس سہ ملکی سیریز کا باقاعدہ آغاز کل 18 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹرائی سیریز کے ابتدائی تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد تمام ٹیمیں لاہور منتقل ہو جائیں گی جہاں سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو تاریخی قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں تینوں ٹیمیں ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلیں گی۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026