LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا ؟ “ایئر اِن سرچ 2025” جاری

Web Desk

8 December 2025

کراچی: گوگل نے “ایئر اِن سرچ 2025” رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال پاکستان میں آن لائن تلاش کا منظرنامہ کرکٹ، تفریح، ٹیکنالوجی، حکومتی سہولیات، موسمی ایمرجنسیز اور روزمرہ زندگی سے جڑے عملی سوالات کے گرد گھومتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین نے 2025 میں معلومات، تعلیم، ٹیکنالوجی اور تفریح کے حوالے سے پچھلے سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ سرگرمی دکھائی۔
• کرکٹ ایک بار پھر پاکستان کی سرچ لسٹ پر حکمرانی کرتا رہا
سال بھر پاکستانی سرچ رجحانات میں سب سے بالا مقام کرکٹ کے نام رہا۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچز سرچ میں سرفہرست رہے جبکہ پی ایس ایل، ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں ابھیشیک شرما، حسن نواز، عرفان خان نیازی، صائم ایوب اور یاسر خان نے 2025 میں پاکستانی سرچ انجن پر نمایاں جگہ بنائے رکھی۔
• مقامی ڈراموں کا جادو برقرار
سال 2025 کے دوران ٹی وی ڈرامے پاکستانی ناظرین کی پسندیدہ تفریح رہے۔ “شیر”، “جڑواں”، “آس پاس” سمیت درجنوں ڈرامے اپنی مضبوط کہانی، کردار اور شہرت کی وجہ سے سرچ میں چھائے رہے۔
• ٹیکنالوجی میں اے آئی ٹولز کا غلبہ
ٹیکنالوجی کیٹیگری میں پاکستانیوں کی توجہ بنیادی طور پر ای آئی ٹولز نے حاصل کی۔ Gemini، On4t، Google AI Studio، DeepSeek، Grok اور مقامی اسٹریمنگ ایپس Tamasha اور myco ٹاپ پر رہیں۔ “نان فنجیبل ٹوکن” (NFTs) کی بڑھتی تلاش سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین کے رجحانات بھی وسعت اختیار کر رہے ہیں۔
• موسمی ایمرجنسیز اور سرکاری اسکیموں کی تلاش میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے روزمرہ مسائل پر بروقت معلومات حاصل کرنے کے لیے سرچ کا زیادہ استعمال کیا۔
اہم موضوعات میں شامل رہے:
1. کراچی میں سیلاب
2. دریائے چناب کے قریب سیلابی خطرات
3. پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری
4. آسان کاروبار کارڈ
5. وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025
6. نویں اور دسویں جماعت کے نتائج
7. سونے کے نرخ
8. ایران سے متعلق عالمی خبریں
یہ رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ عوام حکومتی سہولیات سے لے کر معاشی حالات تک ہر موضوع پر تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں۔
• کھانا پکانے کی تراکیب روایت اور جدیدیت کا امتزاج
روایتی پاکستانی کھانوں سے محبت بدستور برقرار رہی۔ مٹن، بیف، میٹھے پکوان، آٹا گوندھنے، اور سوپ بنانے کی تراکیب سب سے زیادہ دیکھی گئیں۔ ساتھ ہی ساتھ quinoa، tofu اور sandwiches جیسے جدید کھانوں کی تلاش میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو نوجوان نسل کے بدلتے ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔
How-Toسرچ پاکستانیوں کی سب سے بڑی دلچسپی: “یہ کیسے ہوتا ہے؟”
پاکستان میں How-To سرچ کی فہرست میں سب سے اوپر رہا:
1. کراچی میں ای چالان کیسے چیک کریں؟
2. انسٹاگرام پر Unseen میسجز کیسے دیکھیں؟
3. کار انشورنس کا طریقہ
4. کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟
5. اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کا طریقہ
6. کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینا
7. ’غبلی اسٹائل‘ تصاویر کیسے بنائیں؟
8. بہترین وکیل کا انتخاب
9. موبائل سے تصویر پرنٹ کیسے کریں؟
10. بلاگ کیسے اپ لوڈ کیا جائے؟
یہ فہرست دکھاتی ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹولز، سرمایہ کاری اور روزمرہ ضروریات سے متعلق عملی رہنمائی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر بزنس اینڈ آپریشنز فرحان قریشی نے کہا ایئر اِن سرچ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ پاکستانی عوام کو کس چیز سے دلچسپی ہے۔ اس سال کے رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل فرسٹ قوم بنتا جا رہا ہے جہاں لوگ تفریح سے آگے بڑھ کر نئی مہارتیں سیکھنے اور بہتر فیصلے کرنے کے لیے بھی سرچ کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایئر اِن سرچ 2025 نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل رجحانات کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی معاشرہ تیزی سے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معلومات، تفریح اور روزمرہ رہنمائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
یہ ایک ایسے پاکستان کی تصویر ہے جو تجسس، تخلیق اور ڈیجیٹل تبدیلی سے بھرپور ہے۔