پاکستان میں سال 2026 کا دسواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے رپورٹ ہو گیا،
Web Desk
25 November 2026
پاکستان میں سال 2026 کا دسواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے رپورٹ ہو گیا ہے جہاں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق رواں سال ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے مجموعی 10 پولیو کیسز میں سے 8 کا تعلق خیبر پختونخوا اور 2 کا سندھ سے ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے 8 کیسز میں سے 4 جنوبی اضلاع سے سامنے آئے ہیں اور کرک سے رپورٹ ہونے والے حالیہ کیس کا جینیاتی تعلق بھی جنوبی خیبر پختونخوا میں گردش کرنے والے وائرس سے جوڑا گیا ہے۔ نیشنل ای او سی نے خبردار کیا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم بار بار ویکسین پلانے سے اس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے، جس کے پیشِ نظر سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جائے گی۔ ایک ہفتے پر مشتمل اس مہم کے دوران ملک کے 167 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی، جبکہ حکام نے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 24 علاجگاہیں سیل، 62 کی طبی سہولیات معطل
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کے بجائے صحتمند خلیوں میں بدلنے کا طریقہ دریافت
23 November 2026
لاہور کے جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری
23 November 2026
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنے والی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
23 November 2026
قازقستان میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری کی اطلاعات، سرکاری تفصیلات طلب
22 November 2026
دبئی میں جوڑوں کے امراض سے متعلق سالانہ طبی کانفرنس شروع، 200 سے زائد ماہرین شریک
22 November 2026