LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار

Web Desk

25 November 2026

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی جنگی تیاریوں میں ماضی کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل حاتمی کی ہدایت پر آبنائے ہرمز میں نگرانی اور کنٹرول کا نظام بھی مزید سخت بنا دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب سمیت تمام مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے اور آبنائے ہرمز میں نئے جنگی نظام متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ پرانے دفاعی نظاموں کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، جس کے تحت اس اہم آبی گزرگاہ سے محفوظ گزرنے کے لیے بحری جہازوں کو ایرانی مسلح افواج سے لازمی رابطہ کرنا ہوگا۔ بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے مزید کہا کہ امریکا ایک طاقتور ایران کے خلاف فوجی، سیاسی اور اقتصادی محاذوں پر بیک وقت دباؤ ڈال کر ہائبرڈ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور دشمن کی کارروائیوں کے مقاصد محض جوہری پروگرام، میزائل صلاحیت یا علاقائی معاملات تک محدود نہیں تھے، تاہم ایران نے ثابت قدمی اور مؤثر اقدامات کے ذریعے دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔