پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
25 November 2026
پاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کینیا کے وزیر صحت کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے آغا خان یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اہم ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ اور ڈی جی ہیلتھ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران آغا خان یونیورسٹی کی صحت کے شعبے میں خدمات، طبی تعلیم اور تحقیق میں تعاون سمیت پاکستان اور کینیا کے درمیان شعبہ صحت میں اشتراک بڑھانے اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر مشترکہ کوششوں کے ذریعے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں، جبکہ اجلاس میں اس امر کو بھی سراہا گیا کہ آغا خان یونیورسٹی طبی تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے شعبوں میں پاکستان سمیت مشرقی افریقہ میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 24 علاجگاہیں سیل، 62 کی طبی سہولیات معطل
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کے بجائے صحتمند خلیوں میں بدلنے کا طریقہ دریافت
23 November 2026
لاہور کے جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری
23 November 2026
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنے والی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
23 November 2026
قازقستان میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری کی اطلاعات، سرکاری تفصیلات طلب
22 November 2026
دبئی میں جوڑوں کے امراض سے متعلق سالانہ طبی کانفرنس شروع، 200 سے زائد ماہرین شریک
22 November 2026
دبئی میں مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے تداوی ہیلتھ کیئر گروپ اور دارالبر سوسائٹی میں معاہدہ
22 November 2026