پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت
Web Desk
25 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چیف وہپ عامر ڈوگر کے مطابق اجلاس میں درپیش قومی امور پر غور کیا گیا اور اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں، جبکہ لطیف کھوسہ نے بانی چیئرمین سے ہونے والی ملاقات کے احوال اور ان کی ہدایات سے اراکین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ اجلاس حتمی نہیں تھا اور آئندہ دنوں میں مزید مشاورت کے لیے ایک اور اجلاس بلایا جائے گا تاکہ قوم اور صوبوں کو درپیش مسائل پر تجاویز مرتب کر کے بانی چیئرمین تک پہنچائی جا سکیں، کیونکہ حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ انہوں نے پارٹی سطح پر تنظیمِ نو کرنے اور عوامی مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر بھرپور انداز میں اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھری ایم پی او کے تحت سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسیران کی درخواستوں پر سماعت نہیں ہو رہی۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید بتایا کہ اجلاس میں زین قریشی نے شاہ محمود قریشی کی صحت اور مقدمات سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری کی ناساز طبیعت اور انہیں مکمل طبی سہولیات نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، تاہم ان کے بقول پی ٹی آئی آئندہ پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار
25 November 2026
وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم
25 November 2026
چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
25 November 2026
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
25 November 2026
ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
25 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال
25 November 2026
پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
25 November 2026