پٹرولیم لیوی کی قیمت میں بڑا اضافہ، جیٹ فیول کے نرخ بھی بڑھ گئے
Web Desk
3 April 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی تمام سبسڈیز ختم کر کے سارا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ڈیزل پر 203 روپے اور پیٹرول پر 95 روپے فی لیٹر کی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، پیٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 106 روپے سے بڑھ کر 160.61 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
صرف زمینی سفر ہی نہیں، بلکہ فضائی سفر بھی اب انتہائی مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ کمرشل پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بار اضافہ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ یکم مارچ کو یہ قیمت محض 188 روپے تھی، جس میں اب تک مجموعی طور پر 329 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق، ان اخراجات کی وجہ سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات قابو سے باہر ہو رہے ہیں، جس کا نتیجہ اندرون اور بیرونِ ملک پروازوں کے مہنگے ٹکٹس کی صورت میں نکلے گا۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026