پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو 26 مارچ تک ڈیڈ لائن، مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پمپ بند کرنے کی دھمکی
Web Desk
13 March 2026
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے پیٹرولیم ڈیلرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اس موقع پر وائس چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جس میں 21 روپے لیوی شامل ہے، تاہم باقی رقم کا حساب واضح نہیں کیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیلرز کو پیٹرول فراہم نہیں کر رہیں جس کے باعث کئی پیٹرول پمپ خشک ہو رہے ہیں، جبکہ کمپنیوں کی ذخیرہ اندوزی میں حکومت کی معاونت بھی شامل ہے۔
طارق حسن کے مطابق آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 12 سے 14 ہزار پیٹرول پمپس کام کر رہے ہیں اور ڈیلرز ایڈوانس انکم ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کا مارجن صرف 2.59 فیصد یعنی تقریباً 8 روپے 64 پیسے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے گزشتہ سال مارجن میں 1.68 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری حکومت کو بھیجی تھی، مگر وزیراعظم نے ڈیجیٹائزیشن کی شرط لگا کر اسے مسترد کر دیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 26 مارچ تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔
ڈیلرز کے مطالبات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی رقم کا آڈٹ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات اور پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 8 فیصد تک بڑھانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رمضان میں عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتے، تاہم اپنے حقوق کے لیے احتجاج پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت
11 July 2026
ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف
11 July 2026
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
11 July 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
11 July 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026