جوڈیشل ٹاور عدالتی نظام کی بہتری کا منصوبہ، جدید سہولیات فراہم کرے گا: اعظم نذیر
Web Desk
11 July 2026
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ’جوڈیشل ٹاور‘ کا منصوبہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے وکلاء، سائلین اور عدالتی عملے کو جدید اور عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔ جوڈیشل ٹاور کے سنگِ بنیاد کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ویژن کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم اپنے بعد آنے والوں کے لیے ایک شاندار اور اہم ورثہ چھوڑ کر جائیں گی، کیونکہ انہوں نے اپنے دورِ منصب میں ججز کی مراعات یا ذاتی رہائشی سہولیات کے بجائے مجموعی عدالتی نظام، وکلاء اور سائلین کی بہتری کو اولین ترجیح دی۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز لاہور سے ہی کیا اور ان کی خصوصی خواہش تھی کہ خواتین وکلاء کے لیے کام کا ماحول اور سہولیات بہتر بنائی جائیں، جس کے تحت پنجاب میں جدید فیمیل بار رومز اور ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسٹیٹ آف دی آرٹ بار کمپلیکس اور جوڈیشل ٹاور میں سیکڑوں گاڑیوں کی پارکنگ سمیت وکلاء اور سائلین کی تمام باریک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026