LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت

Web Desk

11 July 2026

برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے، مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس پرتعیش جائیداد کی طلب کردہ قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (25 ملین پاؤنڈز) مقرر کی گئی ہے۔

’اورملی لاج‘ کے نام سے معروف یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل شاندار اور الگ تھلگ پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ’ہیم کامن‘ پر رچمنڈ پارک کے بالکل قریب واقع ہے۔ پراپرٹی کی سرکاری تفصیلات کے مطابق، جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں کا یہ تاریخی گھر تقریباً 15 ہزار 814 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 10 بیڈ رومز کے علاوہ 7 باتھ رومز، وسیع و عریض باغات اور ایک خوبصورت کاٹیج بھی شامل ہے۔ یہ گھر پاکستانی سیاست کے لحاظ سے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ وہی مقام ہے جہاں موجود رہ کر عمران خان نے 2006 میں پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بین الاقوامی سطح پر فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے باقاعدگی سے شوز اور خصوصی پیغامات ریکارڈ کروائے تھے۔