LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Web Desk

11 July 2026

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ بالکل بلاوجہ اور غیر منصفانہ ہے، کیونکہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں لیکن اس کے برعکس ملک میں قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ٹھوس اور شفاف میکنزم موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ اضافے کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کرے