حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا
Web Desk
11 July 2026
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ہوائی جہازوں کے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت کی جانب سے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس اقدام سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے لیے آپریشنل اخراجات بڑھنے اور فضائی سفر کے کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کیا تھا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حالیہ اضافے کے بعد ملک میں پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس نے عوامی سطح پر مہنگائی کے نئے خدشات کو جنم دیا ہے
متعلقہ عنوانات
زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک
12 August 2026
ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ
12 August 2026
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع
12 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ
12 August 2026
سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا
12 August 2026
سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
12 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی
12 August 2026
ماسکو میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، روسی نائب وزیر خارجہ کی خصوصی شرکت
12 August 2026