LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق اسرائیل کی کارروائیاں، 10 دن میں 67 فلسطینی بے گھر، 12 عمارتیں مسمار ہوگئیں: اقوام متحدہ

سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 75 ہزار سے متجاوز

Web Desk

30 March 2026

کراچی/نیویارک: عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے زیرِ اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر زوردار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتیں اپنی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 343 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے تک جا پہنچی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے خریداروں کے لیے بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 524 روپے کی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 532 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال اور عالمی کرنسیوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) سمجھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔