LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر پوتن نے آرکٹک خطے کی ترقی، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے نئی حکمت عملی منظور کر لی ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران

زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

Web Desk

26 November 2026

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 20 نومبر 2026 تک پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔