LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید برطانیہ کی روس پر حملوں کی منصوبہ بندی، زیلنسکی ماسکو اور نیٹو میں تصادم چاہتے ہیں: ماریہ زخارووا گورنر راج کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی صدر پوتن نے آرکٹک خطے کی ترقی، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے نئی حکمت عملی منظور کر لی ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز

ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول

Web Desk

26 November 2026

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ عمل میں آیا ہے، جس کے تحت روس نے 250 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کیں، جبکہ جواب میں یوکرین نے 22 روسی فوجیوں کی لاشیں روس کے سپرد کر دیں۔

روسی جنگی نامہ نگار الیگزینڈر کوٹس نے جمعرات کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہلاک فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

الیگزینڈر کوٹس نے روسی میسجنگ پلیٹ فارم میکس (MAX) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس تبادلے کے تحت روس نے یوکرینی مسلح افواج کے 250 اہلکاروں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کی ہیں، جبکہ 22 روسی فوجیوں کی لاشیں وطن واپس لائی گئی ہیں۔