LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی

آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

Web Desk

26 November 2026

آزاد کشمیر حکومت نے اپنے 100 روزہ جامع ترقیاتی پلان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے تحت صحت، تعلیم، سیاحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے مختلف منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومتی وزراء ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، وقار نور، عمیر نعیم اور دیگر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران 100 روزہ پلان کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ “صحت کارواں پروگرام” کے تحت 70 موبائل ہسپتال یونٹس فراہم کیے جائیں گے، 20 ماڈل بنیادی مراکز صحت اور 10 رورل ہیلتھ سینٹرز قائم ہوں گے، جبکہ باغ میں جدید سہولیات سے آراستہ محمد نواز شریف کارڈیک ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تین شہروں میں کیتھ لیبز اور تین شہروں میں اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے، نیلم اور باغ میں ریسکیو 1122 کے یونٹس فعال ہوں گے جبکہ دارالحکومت مظفرآباد میں اربن ڈرینیج اور فلڈ پروٹیکشن کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

تعلیمی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزراء نے بتایا کہ سکولوں سے باہر بچوں کے لیے “درسگاہ پروگرام” کا آغاز ہوگا، آزاد کشمیر بھر میں پانچ دانش سکول تعمیر کیے جائیں گے جبکہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلباء میں میرٹ کی بنیاد پر پانچ ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے اور “کامیاب و قائداعظم سکالرشپ پروگرام” بھی شروع کیے جائیں گے۔

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے تحت آزاد کشمیر کے سات شہروں میں 75 ماحول دوست گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ “اپنا گھر پروگرام” کے تحت بے گھر افراد کو بھی بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ مزید برآں “دھی رانی پروگرام” کے تحت مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔

وزراء کے مطابق صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 اضلاع میں “ستھرا کشمیر پروگرام” شروع ہوگا جبکہ ستھرا مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ منصوبوں کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے “ڈسکور اے جے کے پروگرام” متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت 26 گیسٹ ہاؤسز اور 32 ٹک شاپس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

100 روزہ پلان میں “اے جے کے ون پورٹل” کے ذریعے سرکاری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے اور “سرسبز شاہراہ پروگرام” کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔