پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز
Web Desk
26 November 2026
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجابی زبان میں اپنائیت جھلکتی ہے اور یہ محض ایک بولی نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک مکمل طریقہ ہے، جس کی بہتری اور ترویج کے لیے اب ٹھوس اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
پنجابی زبان کے فروغ سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے ملک محمد احمد خاں نے پنجابی میں کہا کہ “ساڈی پنجابی بڑی حد تک اردو دے الفاظاں دے تھلے وری ہوئی اے”۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آبادی کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں مختلف قومیتیں آباد ہیں اور اس صوبے نے پورے پاکستان کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بابا بلھے شاہ کے قریب بھی ہوں اور دور بھی، تاہم ان تمام لوگوں کو شاباش دیتا ہوں جو اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے تجویز دی کہ پنجابی زبان کی بہتری کے لیے صوبے کی تمام یونیورسٹیوں میں پنجابی کی تدریس کے مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ زبان اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کو جامعات سے منسلک کیا جائے۔
ملک محمد احمد خاں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ پنجابی زبان میں شائع ہونے والی تحریروں اور ادبی مواد کی اشاعت بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا پنجاب میں اس زبان کی بحالی کے لیے ایک باقاعدہ فنڈ قائم کیا جانا ناگزیر ہے۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ مجھ سے اور میری نسل سے اس معاملے میں کوتاہی ہوئی ہے، تاہم اب ہمیں مل کر پنجابی زبان کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مادری زبان اور ثقافت سے جڑ کر ملک کا نام روشن کرنے کا خواب دیکھیں۔
متعلقہ عنوانات
صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
26 November 2026
سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم
26 November 2026
آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
26 November 2026
کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ
26 November 2026
آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران
26 November 2026
شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات
26 November 2026