آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران
Web Desk
26 November 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کی عسکری طاقت اور مسلسل نگرانی نے امریکا کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں اور جزائر پر ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں دشمن کے متعدد ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ یہ دفاعی کارروائیاں ایرانی مسلح افواج کی نمایاں تکنیکی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ ایران میں میزائلوں کی تیاری کا عمل کبھی نہیں رکا۔
بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کے ذخائر کے معاملے میں ایران کی پوزیشن امریکا سے کہیں زیادہ بہتر ہے، اور ایران اپنے میزائلوں کی مار کرنے کی طاقت اور درستگی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز
26 November 2026
کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ
26 November 2026
شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات
26 November 2026
بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
26 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
26 November 2026
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026