LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی

صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

Web Desk

26 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور حکومت صحت کے شعبے کی بہتری و جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بیماریوں کی نگرانی، عوامی صحت، طبی تحقیق، ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات کے شعبے میں مرکزِ امتیاز کی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا قومی اہمیت کے اس ادارے کو خدمات کی مؤثر انجام دہی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔

ملاقات کے دوران بورڈ آف گورنرز کی جانب سے وزیراعظم کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو درپیش ادارہ جاتی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے این آئی ایچ کے طویل المدتی قانونی، انتظامی اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے ملک بھر میں بیماریوں کی مؤثر نگرانی، بروقت معلومات کے تبادلے اور مربوط اقدامات کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں این آئی ایچ کے بورڈ آف گورنرز کے ارکان، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔