سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ
Web Desk
26 November 2026
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحاد کی فضائی کارروائی میں یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے زیرِ کنٹرول علاقے میں ایک میزائل لانچ پیڈ تباہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق تباہ کیے گئے اسی لانچ پیڈ سے کچھ دیر قبل سعودی عرب کے شہر جازان کی آئل ریفائنری کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جازان کی بندرگاہ پر بھی گرا، جس کے نتیجے میں معمولی مالی نقصان ہوا۔
کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ مملکت کے مشرقی صوبے کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ڈرونز کو بھی کامیابی سے مار گرایا گیا۔
دوسری جانب یمنی سرکاری افواج نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 767 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 117 حوثی جنگجو مارے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم
26 November 2026
کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید
26 November 2026
برطانیہ کی روس پر حملوں کی منصوبہ بندی، زیلنسکی ماسکو اور نیٹو میں تصادم چاہتے ہیں: ماریہ زخارووا
26 November 2026
گورنر راج کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی
26 November 2026
صدر پوتن نے آرکٹک خطے کی ترقی، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے نئی حکمت عملی منظور کر لی
26 November 2026
ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول
26 November 2026
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
26 November 2026
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال
26 November 2026