LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

پاکستان میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 41 فیصد کمی

Web Desk

18 February 2026

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری (FDI) میں مجموعی طور پر 41 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری صرف 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔

جنوری 2026ء کے اعداد و شمار

جنوری 2026ء میں سالانہ بنیادوں پر ایف ڈی آئی میں 27 فیصد کمی ہوئی۔جنوری 2026ء کے دوران 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی۔گزشتہ سال جنوری میں 23 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی تھی۔

سرمایہ کاری کے اہم شعبے

مرکزی بینک کے مطابق زیادہ تر براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری پاور سیکٹر اور مالیاتی شعبے میں کی گئی۔جنوری 2026ء میں چین 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا، جو پاکستان میں جاری توانائی اور مالیاتی منصوبوں میں دلچسپی کا عکاس ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، شرح سود، اور مقامی معاشی استحکام جیسے عوامل بیرونی سرمایہ کاری کے رجحانات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔