عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
Web Desk
15 July 2026
وفاقی حکومت نے زائرین کے حقوق کے تحفظ، شفافیت اور فراڈ کے تدارک کے لیے ‘حج و عمرہ ایکٹ 2024’ کے تحت نئے عمرہ قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔ نئے رولز کے تحت عمرہ کے تمام انتظامات اب وزارتِ مذہبی امور کے دائرہ اختیار میں ہوں گے، جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایک خصوصی “عمرہ پالیسی کمیٹی” بھی تشکیل دی جائے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف وزارت سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ عمرہ کمپنیاں ہی زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی، اور ان کمپنیوں کو سعودی ‘نسک’ (Nusuk) معاہدوں کی فوری تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور مستند آپریٹرز کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی؛ زائرین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بکنگ صرف رجسٹرڈ کمپنیوں سے کریں اور تمام ادائیگیاں بینکنگ چینل کے ذریعے کر کے دستاویزات محفوظ رکھیں۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں سے لین دین کی صورت میں تمام تر ذمہ داری خود زائرین پر ہوگی اور ایسی کمپنیوں کے خلاف شکایات کا ازالہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
10 August 2026
حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم
10 August 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق
10 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے: پلوشہ خان کا دو ٹوک اعلان
10 August 2026
اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
10 August 2026
جعلی ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج
10 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس
10 August 2026
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
10 August 2026