LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ

Web Desk

10 August 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت کے ساتھ آزاد کشمیر میں اگلی حکومت قائم کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھرنے اور احتجاج کرنے والے عناصر انتخابات کو روکنے میں مکمل ناکام رہے ہیں اور دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے شرپسندوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے فیز 3 کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعت بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار الیکشن کا مطالبہ خود پیپلز پارٹی نے کیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کو متاثر کرنا جمہوری عمل نہیں اور پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی متوقع فتح کا احترام کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرے۔ مسلح تشدد اور ہنگامہ آرائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ جن عناصر نے قانون ہاتھ میں لیا یا ہتھیار اٹھائے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ مخالفین نے ہار کے ڈر سے رات کو ہی الزام تراشی کا سکرپٹ تیار کر لیا تھا اور صبح 9 بجے سے ہی بیانات دینا شروع کر دیے تھے۔ انہوں نے پنجاب سے پولیس بلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ سے لوگ نہیں آئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور اپوزیشن کو رونے دھونے کے بجائے اپنی ناکامی کا جائزہ لینا چاہیے۔