جعلی ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج
Web Desk
10 August 2026
لاہور کی سیشن کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے عظمیٰ بخاری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان قلمبند کرانے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی فلک جاوید کے خلاف نیشنل کاؤنٹر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
عظمیٰ بخاری کی جانب سے دائر نگران درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ صوبائی وزیر ہیں اور ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئے روز عدالتوں کے احاطے میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں، لہٰذا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
دوسری جانب فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ویڈیو لنک درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عظمیٰ بخاری اس مقدمے کی مدعیہ ہیں، اس لیے انہیں خود عدالت میں پیش ہو کر قانون کے مطابق اپنا بیان قلمبند کروانا چاہیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی اور صوبائی وزیر کو خود عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026
کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع
11 October 2026
پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان
11 October 2026
اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج
11 October 2026