LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ

اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

Web Desk

10 August 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس انتونین تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو سے مشترکہ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں افریقی رہنماؤں کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے حالیہ تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات، خد و خال اور اس کی بین الاقوامی اہمیت سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ سہ فریقی معاہدہ اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے لیے انتہائی اہم اور معاون ثابت ہوگا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور جمہوریہ کانگو کے صدر تشیسکیدی کے درمیان پاکستان اور کانگو کے دوطرفہ تعلقات پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت اور اہمیت پر مکمل اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے صدر تشیسکیدی اور کانگو کے عوام کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔