پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق
Web Desk
10 August 2026
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ایوانوں کے درمیان پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور تعلیم کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال (Ondřej Dostál) سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک-یورپی یونین تعلقات، پارلیمانی سفارت کاری، موسمیاتی تبدیلیوں اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں حصہ نہایت معمولی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کا ’گرین پارلیمنٹ منصوبہ‘ ماحولیاتی تحفظ اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ پارلیمانی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر نے بتایا کہ ویمن پارلیمنٹری کاکس، چائلڈ پارلیمنٹری کاکس اور SDGs سیکرٹریٹ کے ذریعے خواتین، بچوں کے حقوق اور پائیدار ترقی کے اہداف پر مؤثر کام کیا جا رہا ہے۔
علاقائی امن و سفارت کاری پر بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے، جس کی واضح مثال ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا ثالثی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت اور ہنرمند افرادی قوت موجود ہے جس سے یورپی یونین استفادہ کر سکتی ہے۔ اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال نے پاکستان کی علاقائی امن، پارلیمانی سفارت کاری اور بالخصوص شمالی علاقہ جات کے فطری حسن کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
10 August 2026
حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم
10 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے: پلوشہ خان کا دو ٹوک اعلان
10 August 2026
اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
10 August 2026
جعلی ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج
10 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس
10 August 2026
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
10 August 2026
موبائل فونزبرآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 3 قیدی اٹک جیل منتقل
10 August 2026