پولو ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
Web Desk
14 November 2026
پاکستان نے پولو ورلڈ کپ کوالیفائر کے ایک انتہائی اہم اور سنسنی خیز میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کر دیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی میگا ایونٹ تک رسائی کی راہیں مزید ہموار ہو گئی ہیں۔
نائجیریا میں جاری کوالیفائر راؤنڈ کے دوران کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو سات کے مقابلے میں چار (7-4) گول سے شکست دی۔ واضح رہے کہ گرین شرٹس نے اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں ایران کو بھی مات دی تھی۔
پلے آف مرحلے کے مسلسل دو اہم میچز میں کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان کی پولو ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات انتہائی روشن ہو گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری اور فیصلہ کن میچ اتوار کے روز میزبان نائجیریا کے خلاف کھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026