رائس مل سے ایک کروڑ 90 لاکھ کے چاول بغیر پیمنٹ اٹھائے جانے کا انکشاف
Web Desk
25 February 2026
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے چاول بغیر ادائیگی کے ایک رائس مل سے اٹھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت منعقدہ اس اجلاس میں فنانس ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بینک کے ایک قرض دار نے غیر قانونی طور پر اسٹاک غائب کیا۔
کمیٹی ارکان، بالخصوص سید نوید قمر نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “انتہائی خطرناک” قرار دیا۔ سیکرٹری فنانس نے کمیٹی کو بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے بینک انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب پوری رات چاول لوڈ ہوتے رہے تو بینک نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی اور پولیس کو بروقت مطلع کیوں نہیں کیا گیا۔
کمیٹی نے بینک کی جانب سے کمپنی کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس ایکشن نہ لینے پر بھی ناراضگی ظاہر کی۔ بینک کے صدر کی جانب سے کمپنی کو معطل کرنے کی اطلاع پر چیئرمین نے ہدایت جاری کی کہ اگلے 15 دن کے اندر کمپنی کے خلاف کی گئی قانونی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026