LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

قومی اسمبلی اجلاس: عثمان بادینی کا دوٹوک خطاب، بلوچستان کی صورتحال پر شدید تشویش

Web Desk

3 February 2026

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عثمان بادینی نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر انتہائی جذباتی اور دوٹوک اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے بلوچستان آگ کی لپیٹ میں ہے، جہاں خواتین اور مرد محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ ایوان میں بیٹھ کر صرف بیانات دیے جا رہے ہیں۔

عثمان بادینی نے کہا کہ حملوں کے وقت ریاست کی رِٹ کہاں ہوتی ہے، یہ ایک سنجیدہ سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا بچہ اپنے حق کے لیے روتے روتے تھک جاتا ہے اور پھر کسی کے ہاتھ لگ جاتا ہے، جس کے بعد حالات مزید بگڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ وقت بلوچستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی بلوچ آباد ہیں اور بلوچستان کا قرضہ بلوچستان خود اتار سکتا ہے، بشرطیکہ اسے اس کا حق دیا جائے۔

عثمان بادینی نے بجلی کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو صرف ایک گھنٹے کے لیے بجلی ملتی ہے، کیا اسے حق کہا جا سکتا ہے؟ ان کے مطابق بلوچستان کے جلنے کی اصل وجہ حقوق کی عدم فراہمی ہے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ بلوچستان کے بچوں کو ان کے جائز حقوق دے کر انہیں شدت پسندی سے کیوں نہیں روکا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ بھکاری نہیں، ان کے پاس بے پناہ وسائل موجود ہیں، لیکن انہیں ان سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔

عثمان بادینی نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو لوگ باغی ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نام پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، اور نہ ہی بلوچستان میں لگی آگ کو کوئی سردار یا نواب بجھا سکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو حق کی بات کرے اسے غدار قرار دے دیا جائے۔ جو بھی پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کرتا ہے، اس سے بات چیت کی جائے، ورنہ یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔