اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلینڈر 58 روپے سے زائد مہنگا
Web Desk
1 June 2026
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ جون کے لیے مائع پٹرولیم گیس (LPG) کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج ہی سے کر دیا گیا ہے
نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے درج ذیل اعداو و شمار جاری کیے گئے ہیںگھریلو سلینڈر میں اضافہ: 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔سلینڈر کی نئی قیمت: اس اضافے کے بعد، جون کے مہینے کے لیے 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 6 سو 43 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔فی کلو قیمت میں اضافہ: ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فی کلو نئی قیمت: اس اضافے کے بعد اب مارکیٹ میں ایل پی جی گیس کی فی کلو نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد اب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کے کچن کا بجٹ بری طرح متاثر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026