تیل نکالنے کی ٹیکنالوجی سے پاکستانی کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی
Web Desk
16 February 2026
او جی ڈی سی ایل نے توانائی کے شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے اور جدید تیل نکالنے کی ٹیکنالوجی کے ذریعے کال تھری کنوئیں کی یومیہ پیداوار 50 بیرل سے بڑھا کر 750 بیرل یومیہ تک پہنچا دی۔
کمپنی کے مطابق پیداوار میں اضافے کے لیے تیل نکالنے کے مختلف مراحل میں مخصوص کیمیکلز استعمال کیے گئے، اور ای ایس پی (ESP) سسٹم کی تنصیب نے یومیہ پیداوار میں زبردست اضافہ کیا۔
قبل از یہ جدید ٹیکنالوجی، کال تھری کنوئیں کی یومیہ پیداوار تقریباً 50 بیرل تھی، لیکن اب یہ 750 بیرل تک پہنچ گئی ہے، جس میں 700 بیرل یومیہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ یہ پیش رفت ملکی توانائی کے شعبے میں نمایاں اضافہ اور خودکفالت کی جانب اہم قدم ہے۔ توانائی ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے پاکستان میں تیل کی پیداوار میں استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی
28 October 2026
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
امارات میں مصنوعی ذہانت اور جدید فضائی ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں پر بڑی پیشرفت
27 October 2026
انسٹاگرام میں 90 منٹ طویل ویڈیوز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع
27 October 2026